نامزدکارپوریٹروں کا بھی انتخاب عمل میں آیا۔ میئر مایا دیو پردیسی کی صدارت میں خصوصی اجلاس میں ڈپٹی میئر جیوتسنا پاٹل، کمشنر نتن کاپڑنیس کے ہمراہ تمام کارپوریٹرس موجود تھے۔
خصوصی اجلاس کے موقع پر میئرمایا پردیسی اور ڈپٹی میئر جیوتسنا پاٹل کارپوریٹروں کا استقبال کرتےہوئے- تصویر:آئی این این
دھولیہ میونسپل کارپوریشن کے میئر اور ڈپٹی مئیر کے انتخاب کو ۲؍ مہینے ہوگئے لیکن لوکل باڈی کمیٹی، خواتین و اطفال بہبود کمیٹی، نامزد کارپوریٹر ’کواپ‘ کی نامزدگی نہیں کی گئی تھی۔جس کے لئے سبھی کارپوریٹرس مذکورہ کمیٹیوں پر تقرری کے منتظر تھے۔تاہم دومہینے کے انتظار کے بعد شہری انتظامیہ نے۳۰؍مارچ بروز پیر کو خصوصی اجلاس منعقد کرکے مذکورہ کمیٹیوں پر پارٹیوں کی تعداد کے مطابق نومنتخب اراکین تقرری کی۔
پیر کو کارپوریشن کےبھارت رتن اٹل بہاری اجلاس ہال میں مئیر مایا دیو پردیسی کی صدارت میں خصوصی اجلاس عمل میں آیا۔جس میں ڈپٹی میئر جیوتسنا پاٹل، کمشنر نتن کاپڑنیس ،سٹی پلاننگ ڈیولپمنٹ کے نگراں منوج واگھ کے ہمراہ سبھی پارٹیوں کے کارپوریٹرس موجود تھے۔کارپوریشن کے خزانے کی چابی کہلانی والی لوکل باڈی کمیٹی، خواتین و اطفال بہبود کمیٹی کے علاوہ کو اپ کارپوریٹرس کی نامزدگی کے لئے برسراقتدار بی جے پی کے اعلیٰ کمان کسے موقع دیں گے۔اس پر سبھی کی نظریں مرکوز تھی۔تاہم پارٹی نے سبھی نومنتخب کارپوریٹرس کو مذکورہ کمیٹیوں پر موقع دے کر تبدیلی لانے کا وعدہ وفا کیا ہے۔پہلے ایک سال کیلئے بی جے پی کے ہمراہ ایم آئی ایم، این سی پی شندے سینا کے نومنتخب کارپوریٹرس کو مذکورہ کمیٹیوں میں موقع دیا گیا ہے۔معلوم ہوکہ لوکل باڈی کمیٹی کے لئے ۱۶؍راکین جبکہ خواتین و اطفال بہبود کمیٹی پر۱۱؍اراکین کی تقرری کی گئی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق نامزد کارپوریٹر (کواپ ) کے لئے منتخب کئے گئے ہے۔
لوکل باڈی کمیٹی کیلئے نومنتخب اراکین
یوگیتا سنجے کٹے، کرپیش لکشمن ناندرے، وجے ارون دیورے، شیتل راہول واگھ، امول پاوبا ماسولے، لتا یشونت سونار، یوراج لکشمن چودھری، وندنا سنجے بھامرے، چیتن سنجے گولی، نلیش چندرکانت نمانے، وکرم تھورات (بی جے پی )، انصاری عرفان فضل الرحمن، شہناز بی غلام کھاٹک، دھیرج جواہر لال کلنتری (مہاوکاس اگھاڑی)، عامر اسلم پٹھان، انصاری حلیمہ بانو محمد شعبان (ایم آئی ایم )
خواتین اطفال بہبود کمیٹی
شوبھا سنجے بھیل، مینل آکاش پردیسی، ویے بھوی امیت دسانے، پرینکا کھنڈو بورسے، اجولا انیل ٹھاکرے، پرتبھا انیل پاٹل، سندھیا ساگر کدم (بی جے پی )، پروین بانو شیخ رفیق، منگلا سنیل سوناونے (مہاوکاس اگھاڑی)،حسینہ بانو ساجد علی، عامرہ بانو سعودالحسن (ایم آئی ایم )
نو منتخب نامزد کارپوریٹر (کو اپ )
اوم پرکاش کھنڈیل وال، گلشن اداسی، نریش چودھری، جیش واودے، رشی کیش وراڈے (بی جے پی )، انصاری محمد جاوید شعبان (ایم آئی ایم )، گنیش جادھو (مہاوکاس اگھاڑی )۔میئر مایا پردیسی نے سبھی نو منتخب اراکین کا گلدستہ پیش کرکے استقبال کیا۔اس دوران ہال میں کارپوریٹرس کے اہل خانہ اور متعلقین کی بھیڑ جمع ہوگئی تھی۔
معلوم ہوکہ ایڈوکیٹ میور بیسانے کے ہمراہ دیگر دو افراد نے بھی کواپ کارپوریٹر کیلئے عریضے داخل کئے تھے۔لیکن تینوں عریضے گزاروں کے عریضوں کے ساتھ گٹ نیتا کی سفارش کا لیٹر نہیں تھا اس بنیاد پر تینوں کے عریضے رد کردئیے گئے ۔اس بابت بیسانے نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ کواپ کارپوریٹر کا انتخاب قاعدے کے خلاف کیا گیا ہے اس لیے بیسانے نے ہائی کورٹ سے رجوع ہونے کا انتباہ دیا ہے ۔